کتب خانہLibrary

← ڈاکٹر صاحب السلام علیکم 10 نومبر 2021

ڈاکٹر صاحب السلام علیکم 10 نومبر 2021.docxڈاؤن لوڈ

ڈاکٹر صاحب السلام علیکم 10 نومبر 2021

امید ہے خیریت سے ہونگے، شاہنواز فاروقی کو میں نے اپنا مضمون جسارت میں چھاپنے کے لئے دیا تھا کیونکہ دیگر مضامیں جاوید بھائی مظفر اعجاز کے توسط سے بھیجتے ہیں، جس پر انہیں واضح طور پر جماعت کے مشوروں کے حوالے سے کچھ نہ چھاپنے کا کہا ہے، میں نے شاہنواز فاروقی کو اس لئے دیا تھا کہ شاید وہ چھپوادیں مگر انہوں نے بھی صاف منا کر دیا۔

آپ اگر اگلے جمعہ 12 نومبر کو جاوید بھائی کے آفس میں تشریف لے آئیں تو افغانستاں اور ورکنگ گروپ کے حوالے سے تمام تفصیلات اور گفتگو ہو جائے گی ان شاءاللہ، میری محمد سے بات ہو گئی ہے وہ آپ کو سات بجے تک جاوید بھائی کے آفس میں لے آئیں گے۔

میرے اسکول میں آپ کب تشریف لانا چاہتے ہیں مجھے بتا دیجئے میں آپ کو لینے آجاؤں گا ، آپ میرے اسکول کے سرپرست ہیں، آپ کی تمام تجاویز پر مستقل بنیادوں پر عمل درآمد ان شاءاللہ کروانے کی بھر پور کوشش کروں گا۔

والسلام آپکا شاگرد

امین اشعر