کیا اسلامی انقلابی جدوجہد لاحاصل ہے(without proof read)
کیا اسلامی انقلابی ریاستی جدوجہد لاحاصل ہے جاوید اکبر انصاری امین اشعر ابتدائیہ آج سامراج اسلامی ریاستوں کی وجہ سے خائف ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے ہم نے دور حاضر میں تین اسلامی ریاستیں (ایران، افغانستان اور یمن) میں جہادی اور انقلابی جدوجہد کے ذریعہ قائم کر دی ہیں اور سامراج ان علاقوں سے ایک پٹے ہوئے کتے کی طرح فرار ہونے پر مجبور ہو گیا ہے۔ ایران، افغانستان میں مجاہدین اسلام نے امریکی، روسی اور یورپی سامراج کو عسکری شکستوں سے دوچار کیا ہے اور اسلامی ریاستوں کے معاشی اور ثقافتی زندگی سے سامراجی دخل اندازی رفع کی جا رہی ہے۔ اسلامی جہادی، انقلابی اور اصلاحی تحریکیں کئی ممالک میں پھل پھول رہی ہیں اور مخلصین دین کی صفوں میں اسلامی ریاست کے قیام کی خواہش عام ہے۔ اس خواہش کا اظہار کبھی جمہوری اقدام کے ذریعہ ہوتا ہے کبھی انقلابی عمل کے ذریعے اور کبھی جہادی کارروائیوں کے ذریعے لیکن ہر صورت میں اس کا مقصد سامراجی تغلب سے نجات حاصل کرنا ہوتا ہے۔ لہٰذا یہ کوئی تعجب کی بات نہیں کہ سامراج اپنے نظاماتی تحفظ کے لیے اسلامی ریاست کے قیام کی خواہش کو کچل دینا ضروری خیال کرتا ہے۔ اس مضمون میں کوشش کروں گا کہ سامراج کو اسلامی ریاست کے قیام کو کچلنے کی آرزو کی پوسٹ ماڈرن تشریح کا نقد مرتب کروں۔ مضمون میں پہلے جدید ریاست کی پوسٹ ماڈرنسٹ تنقید پیش کی گئی ہے۔ پھر پوسٹ ماڈرن ازم کا یہ دعویٰ کہ دور حاضر میں اسلامی ریاست قائم نہیں کی جا سکتی ، کا جائزہ پیش کیا جائے گا اور اس حکمت عملی کی نشان دہی کی جائے گی جو پوسٹ ماڈرنست مفکرین کی نظر سے اسلامی ریاست کے قیام کی جدوجہد کو ترک کر کے مسلمانوں کو دور حاضر میں اپنانا چاہیے۔ آخر میں پوسٹ ماڈرنسٹ گمراہی کا اسلامی تجزیہ پیش کیا جائے گا۔ جدید ریاست پر پوسٹ ماڈرنسٹ تنقید پوسٹ ماڈرن مکتب فکر کے بانی بادی النظر میں نطشے اور ہائیڈیگر ہیں۔ یہ دونوں ملحد اور کافر تھے اور ان کے دور حاضر کے حاشیہ بردار فوکو، میکنٹائر، ٹیلر، لامور، دلیوز اور لیوتارد بھی ملحد اور کافر ہیں۔ ان کے نظریات کفر اور الحاد سے لبریز ہیں۔ پوسٹ ماڈرن ازم ایک سرمایہ دارانہ نظریہ ہے۔ وہ سرمایہ دارانہ نظام زندگی اور طرز حیات کے کلی انہدام کا حامی نہیں بلکہ اس نظام زندگی کے جزوی تضادات کو واضح کرنے کی رومانوی تعبیرات مرتب کرتا ہے اور ان تعبیرات کی روشنی میں سرمایہ دارانہ نظام کی اصلاح کاری اور سرمایہ دارانہ اقدار – مساوات، آزادی، ترقی، تعقل، عدل اور حقوق – کی رومانوی تشریح پیش کرتا ہے۔ بقول ٹیلر وہ مغربی تہذیب کا وفادار ہے اور اس کے عالمی تغلب کو برا نہیں سمجھتا بشرطیکہ اس میں دیگر تہذیبوں کو ضم کرنے کی گنجائش پیدا کی جاتی رہے۔ تمام پوسٹ ماڈرنسٹ سرمایہ داری کے اصلاح کار ہیں اور ان میں سے بیش تر سامراج کے حلیف اور مداح بھی۔ کچھ پوسٹ ماڈرنسٹوں کی رائے میں ریاست جدید دور کی تعمیر ہے جو سترھویں اور اٹھارھویں صدی میں موجود ہوئی۔ اس سے قبل ریاست کا وجود نہ تھا اور حکومت غیر ریاستی انداز سے کی جاتی تھی۔ لیکن جدید ریاست کی سرمایہ دارانہ تخلیق کا تصور پیش کرنے کی دو وجوہات ہیں۔ ریاست اپنے معیارات تصور خیر و شر خود تخلیق کرتی ہے اور اس نظریہ پر مبنی ہے کہ انسان کائنات کا مرکز ہے اور اس کائنات کی تمام قوتوں پر اپنی مرضی مسلط کرنا اس کا فطری حق ہے۔ کوئی اخلاقیات اس کے اس حق کو مجروح نہیں کر سکتی۔ جدید ریاست خود مختاری کا دعویٰ کرتی ہے۔ وہ ان آفاقی اصولوں کو رد کرتی ہے جو اس کے خواہش تغلب کو محدود کرتی ہیں۔ وہ تعقل کو اخلاقیات کے تابع نہیں رکھتی اور تعقل کو اپنی خواہش تغلب کا غلام بنا لیتی ہے۔ جدید ریاست تحکم قانون سارمایہ کی ایک غیر مساویانہ تشریح کو جنم دیتی ہے جس کے تحت ریاستی اقدار مقننہ کے ہاتھوں سے سلب کر لیا جاتا ہے اور جمہوریتیں استبدادی ہو جاتی ہیں جہاں انتظامیہ کے پاس قوت مرکوز ہوتی رہتی ہے۔ جدید ریاست ایسے شہری پید اکرتی ہے جو خیر خواہی کی طرف فطرتاً مائل نہیں ہوتے۔ نہ گروہی زندگی کو فروغ دینے کی کوشش کرتے ہیں۔ خیرخواہی سے مراد صرف ان اعمال کا فروغ ہے کہ سرمایہ دارانہ نظام کے مساویانہ تقاضوں کو پورا کرتے ہوں۔ اپنے تعلیمی نظام اور قوم پرستی کے پھیلاؤ کے نتیجہ میں جدید ریاست ایسے شہریوں کی تخلیق جاری رکھتی ہے جو مادہ پرست، خود غرض اور اقدار انہیں سرمایہ دارانہ نظام کے مساویانہ تقاضوں کو نظر انداز کرنے والے ہوتے ہیں۔ اور آخر میں جدید ریاست عالمگیری ہو گئی ہے اور اس نے اپنا عالمی تغلب مستحکم کر لیا ہے۔
عالمگیریت وہ قوت ہے جو پوسٹ ماڈرنسٹوں کے مطابق ایک اسلامی ریاست سے دور کرنا ممکن بناتی ہے۔ کیونکہ اسلامی ریاست کا قیام اس بات پر منحصر ہے کہ سرمایہ دارانہ ریاستیں اس کو تسلیم کر لیں۔ آج عالمگیری اثرات مقامی زندگی میں داخل ہو نے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ معاشی روابط اور تعلقات سرحدوں کو منہدم کر رہے ہیں۔ نیولبرل ازم عالمی معاشی تشکیل کر رہا ہے۔ ریاست عالمی سرمایہ دارانہ نظام میں پیوست کیے ہوئے ہے اور ریاستی خود مختاری کو محدود کرتی ہے۔ سود اور سٹہ کے مارکیٹوں کی گرفت عالمی ہو گئی ہے اور ان کی کارفرمائی تمام ریاستوں پر محیط ہے اور ان مارکیٹوں کی پشت پناہی عالمی سرمایہ دار ریاستیں ہیں جنہوں نے عالمی معاشی اداروں (فیٹف، وائپو، ڈبلیو ٹی او، آئی ایم ایف) اور بین الاقوامی معاشی قانون میں نیو لبرل ترمیمات کے ذریعے ایک ایسا عالمی معاشی نظام تشکیل دیا ہے جس سے باہر نکلنا ناممکن تصور کیا جاتا ہے۔ سرمایہ دار کارپوریشنیں اور ان کی اخلاقیات اس نئے نظم معیشت کی روح رواں ہیں۔ اسلامی ریاست عالمگیری ثقافتی یلغار کے سامنے بے بس اور لاچار ہو گئی ہے۔ وہ غیر سرمایہ دارانہ اسلامی انفرادیت کو جنم دینے اور قائم رکھنے میں لازماً ناکام ہو گی۔ اپنی سماجی عدل کو قائم رکھنے کی ذمہ داریوں کو پورا کرنے کے لیے اسلامی ریاست سامراج سے بھیک مانگنے پر مجبور ہو گی اور یہ بھیک اس کو صرف اس شرط کے ساتھ ملے گی وہ اسلامی اخلاقیات کو ترک کر دے۔ اسلامی ریاست کیوں قائم نہیں ہو سکتی۔ پوسٹ ماڈرنسٹ نظریہ اس سوال کا جواب دینے کے لیے پوسٹ ماڈرنسٹ مفکرین کو اپنی مفروضہ اسلامی ریاست کی خصوصیات بیان کرنا چاہیے۔ یہ کام کسی پوسٹ ماڈرنسٹ نے نہیں کیا (نہ ٹیلر نے، نہ میکنٹائر نے، نہ رارٹی نے) جوکہ اس بات کا ثبوت ہے کہ وہ اس بحث میں شمولیت کو لاحاصل سمجھتے ہیں۔ لیکن جیسے جیسے اسلامی ریاستیں قائم ہو رہی ہیں اور مسلمان اسلامی ریاستوں کے احیا کی جدوجہد میں دلچسپی رہے رہے ہیں ویسے ویسے سامراج کو احساس ہو رہا ہے کہ پوسٹ ماڈرن ازم کے منہج کے ذریعے اس خطرے کا مقابلہ کیا جا سکتا ہے۔ چنانچہ امریکی فوج سے منسلک Airbus کمپنی نے وائل حلاق (جو کہ ایک لبنانی عیسائی ہے) اس کام کے لیے رقوم فراہم کیں۔ ہم ذیل میں حلاق کا تصورِ اسلامی ریاست بیان کرتے ہیں۔ 1۔ مفروضہ پوسٹ ماڈرنسٹ ریاست ایک سرمایہ دارانہ ریاست ہو گی جہاں ارتکاز سرمایہ کی حوصلہ افزائی کی جائے گی۔ 2۔ ریاست کے قیام کا بنیادی مقصد غریبوں کو امداد پہنچانا ہو گا۔ یہ حلاق کا ”حقوق العباد“ کا محدود تصور ہے۔ وہ عمل صالح کے معانی صرف غریبوں کو امداد فراہم کرنے کے افعال تک محدود رکھتا ہے اور اس محدود ”حقوق العباد“ کی فراہمی کو حقوق اللہ کی ادائیگی کا مکمل ذریعہ سمجھتا ہے یعنی مفروضہ اسلامی ریاست نیک ہو گی۔ 3۔ اصولاً مفروضہ ریاست اللہ کی حاکمیت کا اقرار کرے گی لیکن عملاً حاکم عوام ہوں گے جو اپنی خواہشات کی تکمیل کے لیے نظام قضا کے ذریعے احکام شرع کو مرتب کرتے رہیں گے یعنی یہ ایک جمہوری ریاست ہو گی۔ جس میں نظام قضا مقننہ کا کردار ادا کرے گا اور جو دستوری بنیادوں پر انتظامیہ پر بالادست ہو گا۔ یعنی یہ ایک دستوری لبرل ریاست ہو گی۔ 4۔ اس مفروضہ ریاست کا فرض معاشرہ کی تابع داری ہے اور جو مقننہ معاشرتی ترتیب میں فروغ دی جائے گی وہ مساوات ہو گا یعنی ایک کمیونیٹرین ریاست ہو گی۔ 5۔ یہ ریاست اپنے باشندوں کو اجتماعی نظام کے تحفظ اور توسیع دینے کے لیے قربانیاں دینے سے باز نہ رکھے گی۔ اصولاً یہ جہاد کو ترک کر دے گی یعنی یہ ایک pacifist ریاست ہو گی۔ 6۔ لیکن اس ریاست میں اسلامی اخلاقیات فروغ پائیں گے۔
یعنی مفروضہ اسلامی ریاست ایک پوسٹ ماڈرن ریاست ہو گی جو سرمایہ داری، جمہوریت ، دستوریت، مساوات، کمیونٹیرین ازم کے ایک نئے مرکب میں اسلامی اخلاقیات کی تحلیل کو ممکن بنانے کی تجویز ہے جو نہ شرع مطہرہ کی تعلیمات سے کوئی مطابقت رکھتی ہے نہ یہ اسلام کی بارہ سو سال میں قائم کردہ ریاستوں کی تاریخی حقیقت ہے۔ پوسٹ ماڈرنسٹ مفکرین یہ ثابت نہیں کر سکتے کہ دور حاضر میں ایک غیر خود مختار ریاست قائم نہیں ہو سکتی جہاں شریعت یا قانون یا عوام یا سرمایہ کی حاکمیت تسلیم نہ کی جائے گی بلکہ حکم صرف اللہ کے لیے مخصوص ہے اور اس نے حکم دیا ہے کہ کسی دوسرے کے حکم کی اطاعت نہ کی جائے۔ شریعت کے تحکم کو rule of law سے مماثل گرداننا اس لیے غلط ہے کہ فقہا شریعت کی تخلیق نہیں کرتے۔ وہ اس کی اطاعت کرتے ہوئے اس کے احکام کی تشریح کرتے ہیں۔ اسلامی ریاست میں کوئی مقننہ نہیں ہو گی اور ریاستی فیصلہ سازی کا ماخذ اصولاً اور عملاً کبھی بھی عوام کی خواہشات اور میلانات نہیں ہوتے جیسا کہ امام خمینی رحمہ اللہ نے فرمایا لیکن رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا متبع ہونا کوئی عوامی نمائندہ نہیں ہوتا۔ آج تین غیر خود مختار اسلامی ریاستیں قائم ہیں۔ ایران افغانستان اور یمن اور وہاں ریاستی فیصلہ سازی انہی اصولوں کے مطابق کی جا رہی ہے۔ تینوں ریاستوں میں عوام نہیں علما ریاستی فیصلہ ساز ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ یہ تینوں ریاستیں جہادی ریاستیں ہیں اور نامساعد حالات میں جہاد جاری رکھے ہوئے ہیں۔ اس کا یہ مطلب نہیں کہ یہ تینوں ریاستیں خلافت علی منہاج النبوۃ ہیں۔ ان سے پالیسی سازی میں غلطیاں بھی ہوتی ہیں اور وقتاً فوقتاً سامراج انہیں شکست بھی دیتا رہتا ہے لیکن اس کے باوجود یہ خلافت علی منہاج النبوۃ کی طرف مراجعت کا پہلا قدم ہیں۔ ان غیر معمولی دارالحرب سے گھری ریاستوں نے سرمایہ دارانہ سامراجی نظام کو منتشر کرنے کی راہ ہموار کی ہے۔ سامراجی نظام تضاداتی ہے اور اس کی کمزوریاں عیاں ہیں۔ بین السامراجی کشمکش (امریکا، چین اور روس کے درمیان)جاری ہے اور نظاماتی سرخیل (امریکا) ایک زوال پذیر معیشت ہے جو اپنے تسلط کو قائم رکھنے کے لیے سامراجی نظاماتی اصولوں کو پامال کر رہا ہے۔ اسی لیے ڈبلیو ٹی او اور یو این ڈی پی کو تباہ کر رہا ہے۔ سامراج کا کلیدی نظریہ آزاد تجارت کا فروغ ہے اور ٹرمپ نے اپنی محصولیاتی پالیسی کے ذریعے آزادانہ تجارتی نظام کو تباہ کر دیا ۔ پھر امریکی مرکزی بینک کی پالیسیوں کے تحت عالمی سود اور سٹہ کے بازاروں میں بحرانوں کے پیدا ہونے کا خطرہ بڑھ رہا ہے۔ سرکاری اور نجی قرضوں کے پہاڑ کھڑے ہو گئے ہیں۔ عالمی پیداواری رسدی زنجیریں ٹوٹ رہی ہیں۔ ماحولیاتی بحران جو جاہلی علمیت (سائنس) نے پیدا کیا ہے وہ عالمی نظاماتی تباہی کا پیش خیمہ ثابت ہو سکتا ہے۔ لہٰذا دور حاضر میں سامراجی سرمایہ دارانہ نظام کی عالمی نظاماتی گرفت کمزور پڑ رہی ہے اور کئی ممالک خود انحصاری کی پالیسی اختیار کیے ہوئے ہیں۔ ماضی میں اس کی سب سے اہم مثال سوویت یونین کی ہے جو ایک اشتراکی سرمایہ دار ملک تھا لیکن 1927ء سے 1985ء تک ایک خود کفیل اور خود انحصاری معیشت چلاتا رہا اور اس دور میں اپنی شاندار ترقی کی کہ دوسری جنگ کا اصل فاتح اور دوسری سب سے بڑی عسکری قوت قرار پایا ۔ دور حاضر میں جو ممالک خود انحصاری ، خود کفالت کی پالیسیاں اختیار کیے ہوئے ہیں ان میں سب سے نمایاں ایران ، افغانستان اور یمن ہیں لیکن ان میں اشتراکی سرمایہ دار ممالک کیوبا، وینزویلا اور استبدادی سرمایہ دار ممالک روس اور بیلاروس بھی شامل ہیں۔ ایران اور افغانستان نے اپنے اوپر لگائی گئی پابندیوں کے باوجود ترقی کی ہے۔ ایران کی ٹیکنالوجیکل ترقی کا یہ عالم ہے کہ اس نے 2025 میں امریکا اور اسرائیل کے خلاف جنگ اپنے بل بوتے پر جیتی۔ افغانستان تین سال کے قلیل عرصہ میں استحکام اور معاشرتی عدل قائم کرنے میں کامیاب ہو گیا۔
دا افغان اقتصادی معاشرتی گروپ نے مندرجہ ذیل پالیسیوں کی نشان دہی کی ہے جن کو اپنا کر اسلامی ریاستیں خود انحصاری پر مبنی معاشی نظام تعمیر کر سکتے ہیں۔ منصوبہ بندی اسلامی ریاستوں کو مارکیٹوں میں سامراج نے اپنے دور اقتدار میں سرمایہ دارانہ اقدار کو فروغ دیا ہے۔ ان سرمایہ دارانہ اقدار کو اکھاڑ پھینکنے کے لیے ضروری ہے کہ ریاست اپنے تحکم مارکیٹوں پر قائم کرے۔ اس کے بغیر سرمایہ دارانہ اخلاقیات کی گرفت معاشی زندگی پر کمزور نہیں کی جا سکتی۔ منصوبہ بندی کے ذریعے پیداواری اور خدمتی ادارہ کے لیے پیداوار، دولت افزائی، ملازمتوں اور اجرتوں کے اہداف مقرر ہوں۔ پیداواری اور خدمتی اداروں کی منصوبہ بندی کا ایک سیل قائم ہو جو اہداف کے تعین اور ان کی تنفیذ مکمل کرنے میں ہمہ وقت شریک رہے۔ اس سے منصوبہ بندی کے عمل میں عوامی شمولیت کی گنجائش پیدا ہو گی۔ ہر ادارہ کے ہر منصوبہ بندی کے یونٹ میں روزانہ امر بالمعروف و نہی عن المنکر کا نمایندہ شریک ہو۔ خوراک کی چیزیں جانچ پڑتال مستقل طور پر کرتا رہے تاکہ ادارہ کی کارفرمائی کے نتیجہ میں کارکنوں اور صارفین میں اسلامی اخلاقیات پھیلے اور سرمایہ دارانہ اخلاقیات ترک کیے جا رہے ہوں۔ تمویلی نظام کا انعقاد سود اور سٹہ پر مبنی نظام جسے فنانس کہتے ہیں ہر سرمایہ دارانہ نظام میں فنانس کو کلیدی حیثیت حاصل ہے اور اس کی کارفرمائی کے ذریعے زر اور قرضوں کو موثر بنایا جا رہا ہے۔ اس ہی خرید و فروخت کے نتیجہ میں سود اور سٹہ کی پیدائش ممکن ہوتی ہے۔ اسلامی ریاستیں زر اور تمسکات کی خرید و فروخت کے لیے تمویلی نظام کا اجرا کریں۔ اس تمویلی نظام کے تحت عام زندگی رسد پر اجارہ داری حاصل ہو۔ ملک کے زر کا مارکیٹ سرمایہ کی مارکیٹ ، بینک کاری نظام کو قومیا کر تمویلی نظام میں تبدیل کر دیا جائے۔ پیسے کا لین دین پیداوار اور خدمتوں کو فروغ دینے کا ذریعہ ہو نہ کہ منافع خوری کا۔ یعنی تمویلی نظام کی کارفرمائی کا مقصد ایک پبلک سروس کی انجام دہی ہو۔ بین العوامی روابط تمام زرمبادلہ حکومت کی تحویل میں لیا جائے اور اس پر حکومت کی اجارہ داری قائم ہو۔ ملک کے غیر ملکی کرنسیوں کی گردش ختم کی جائے اور حاصل شدہ زرمبادلہ درآمد کنندگان اور دیگر ضرورت مندوں کو فراہم کیا جائے۔ عالمی سود اور سٹہ کے مارکیٹوں سے کوئی روابط نہ قائم کیے جائیں۔ یہ بین الاقوامی قرضہ جات اسلامی حکومت حاصل کرے۔ قومی کرنسی کو بین الاقوامی قیمت اسلامی حکومت اپنے منصوبہ کے پیداواری اور دولت افزائی کے اہداف کے مطابق گاہے گاہے متعین کرے۔ کلیدی شعبوں میں (بالخصوص کان کنی، اور آئی ٹی سی) میں برآمدات دولت افزائی کے معاہدوں کی حوصلہ افزائی کی جائے۔ کوشش کی جائے کہ یہ پراجیکٹس شراکتی کاروبار ہوں جو کہ ایک معین مدت کے اندر قومی باشندوں کی ملکیت میں دے دیے جائیں گے۔ لیکن معاہدے BOT نوعیت کے ہوں۔ ان ممالک سے خصوصی روابط برقرار رکھے جائیں جو سرمایہ دارانہ نظم تحکم سے باہر ہیں (روس، بیلاروس، وینزویلا، کیوبا، نکاراگوا وغیرہ)۔ ان ممالک سے ایسے تجارتی اور ترسیل زر کے معاہدے کیے جائیں جو اسلامی ضوابط کے پابند ہوں۔ ہماری رائے میں یہ تمام قابل تنفیذ عمل ہیں اور ان کو اپنا ایک اسلامی حکومت خود انحصاریت کی راہ اختیار کر سکتی ہے۔ اسلامی تحرک کی پوسٹ ماڈرن تجاویز حلاق کی رائے میں مسلمانوں کو قیام ریاست کی جدوجہد ترک کر دینی چاہیے۔ اس کی جگہ چھوٹی چھوٹی مقامیاتی تنظیموں پر توجہ مرکوز کرنا چاہیے۔ یہ تجویز 1930ء کی دہائی میں ورلڈ بینک اپنی لوکلائزیشن کی مہم کے طور پر پیش کی تھی۔ ورلڈ بینک اور حلاق کے مطابق یہ مقامی اجتماعیتیں سامراجی نظام سے متصادم نہیں ہوں گی۔ بلکہ ملٹی کلچرل ازم اور ردِ دعویٰ آفاقیت کو فروغ دینے کی بتدریج تبلیغ پھیلیں گی۔ یعنی انہیں ٹیلر اور میکنٹائر کی شاگردی اختیار کرنی چاہیے اور پوسٹ ماڈرنسٹ فکری اور اخلاقی دائرہ میں اسلامی تعلیمات کو ضم کر دینا چاہیے۔
جیسا کہ ورلڈ بینک نے اپنی توقع ظاہر کی جو یہ مقامی اجتماعیتیں سامراج کی حلیف ہوں گی۔ یہ ریاست درون ریاست نہیں ہوں گی کیونکہ ان کو حصول نظاماتی اقتدار سے کچھ واسطہ نہیں ہو گا اور یہ سرمایہ دارانہ تغلب کو اس لیے قبول کریں گی کیونکہ پوسٹ ماڈرنسٹ فکر کا عمومی دھارا بھی کلی نظاماتی تغیر سے بحث نہیں کرتا۔ بلکہ ا س نظاماتی کل (یعنی سرمایہ دارانہ سامراج) کے وجود کو دائمی اور غیر متبدل تسلیم کرتا ہے۔ لہٰذا دنیا میں کبھی کوئی پوسٹ ماڈرن ریاست قائم ہوئی ہے نہ ہو سکتی ہے۔ نہ کوئی سیاسی اشرافیہ پوسٹ ماڈرن مابعدالطبیعاتی اور اخلاقی بات کر رہا ہے۔ پوسٹ ماڈرن کمیونٹی سازی کے ذریعے اسلامی عقائد اور اخلاقیات کا تصور محض دیوانے کا خواب ہے کیونکہ اسلام الحق ہونے کا دعوے دار ہے اور پوسٹ ماڈرن فکر سرمایہ داری کی علم بردار ہے۔ باطل دوئی پسند ہے حق لاشریک ہے پوسٹ ماڈرن دیوانگی اور جدوجہد نیم خواندہ اسلامی دانشوروں کے علاوہ مسلم عوام کو متاثر نہیں کر سکتی لیکن پوسٹ ماڈرنسٹوں کی ریاستی جدوجہد کے ضمن میں اٹھائی ہوئی بحث علما کے ایک گروہ کو یقیناً متاثر کر سکتی ہے۔ پوسٹ ماڈرنسٹ غیر مغربی تہذیبوں کی پرکشش تصویریں مرتب کرتے ہیں مثلاً حلاق نے تاریخ اسلامی کو جو رومانوی مثالیاتی تشریح پیش کی ہے۔ علما کو اس میٹھے زہر کو قبول کرنے پر آمادہ کر سکتا ہے کیونکہ علما عموماً پوسٹ ماڈرن فکر کی سامراجی سرمایہ دارانہ نظاماتی پیوستگی سے واقف نہیں پوسٹ ماڈرن ازم ایک سرمایہ دارانہ نظریہ ہے جو دنیا کے تمام مذاہب اور تہذیبوں کو سرمایہ دارانہ طرز حیات میں ضم کرنے کی جستجو کر رہا ہے۔ برصغیر کے علما نے انیسویں صدی کے جہادوں کو پسپائی کے بعد سامراج سے فی العمل سمجھوتا کر لیا اور وہ آج تک اس سمجھوتے کی پاس داری کر رہے ہیں۔ اس معاہدہ کی کلیدی شق یہ ہے کہ علما نظریہ قوم پرستی کا اسلامی جواز مرتب کر کے تعمیر ریاست اسلامی کی جدوجہد ترک کر دیں گے۔ اس کے عوض سامراج مسلم معاشروں میں اسلامی علمیت اور روحانیت کے پھیلاؤ کے لیے جگہ خالی چھوڑ دے گا۔ سامراج نے تو اپنے اس عہد سے پاسداری نہ کی اور اپنی ریاستوں اور این جی اوز کے ذریعے اسلامی علمیت اور روحانیت کا پھیلاؤ تنگ سے تنگ تر کرنے کی جستجو جاری رکھے ہوئے ہے لیکن علما عموماً ابھی تک قیامت ریاست اسلامی کی جدوجہد میں شمولیت کو شک کی نظر سے دیکھتے ہیں۔ علما کی صفوں میں یہ رائے عام ہے کہ دور حاضر میں اقامت دین کا فریضہ ادا کرنے کے لیے قیام ریاست اسلامی کو مقدم تصور کرنا اسلام کی ایک نئی بدعتی تعبیر ہے۔ علما تبلیغ اور تعلیم کو جہاد اور انقلاب کا متبادل سمجھنے لگے اور سمجھتے ہیں کہ یہ قوم پرست دہریہ ریاستیں اسلامی بنائی جا سکتی ہیں۔ یہ اصلاحی اور دعوتی کام کے پھیلاؤ کے نتیجہ میں خود بہ خود معجزاتی طور پر ابھر آئے گی۔ وہ نظاماتی تبدیلی کو محض نظریاتی تبدیلی کا لازمی نتیجہ تصور کرنے لگے۔ عملاً وہ جہاد اور انقلاب کو راسخ طور پر معطل اور موخر کرنے کے قائل ہو گئے۔ علما یہ بات بھول گئے کہ سامراجی غلبہ سے قبل برصغیر کی پانچ سو سالہ تاریخ میں ہمیشہ ایک مستحکم اسلامی ریاست ہی دعوتی اور اصلاحی کام کی پشت پناہی کرتی رہی تھی۔ دعوتی اور اصلاحی کام انقلابی اور جہادی کام کا متبادل نہیں ، جہادی اور انقلابی عمل سے مربوط ہے۔ جب تک علما نے دور حاضر میں قیام ریاست اسلامی کی جدوجہد کی تقدیم کو نہ پہچانا اور دعوتی سرگرمیوں کو انقلابی جدوجہد سے منسلک نہیں کیا اس وقت تک نہ دعوتی کام محفوظ رہے گا نہ انقلابی جدوجہد آگے بڑھ سکے گی۔ انقلاب اور جہاد کے تحریکات کی سربراہی ہمیشہ علمائے کرام نے کی ہے۔ مثلاً امام خمینی، امام حسن نصراللہ، ملا ہیبت اللہ اخوندزادہ، بابا سمرقندی رحمہم اللہ علیہم اجمعین جب اسلامی ریاست قائم ہوجاتی ہے تو اقتدار علما کے ہاتھ میں آ جاتا ہے۔ یہ بات تینوں اسلامی ممالک (ایران، افغانستان اور یمن) سے ثابت ہے۔ پاکستانی انقلابی تحریک کی یہ ایک بنیادی کمزوری ہے کہ جمہور علما کو اپنے تاریخی سامراج کے ساتھ کیے گئے معاہدہ کو ترک کرنے پر آمادہ نہیں کر سکے۔ ہمیں علما کو باور کرانا ہے کہ یہ انیسویں صدی ہے۔ آج ہم سامراج کو منہ توڑ جواب دینے کی اہلیت رکھتے ہیں۔
اللہ کی رحمت کا سایہ شبیر کا پرچم لہرایا سب مرد مجاہد جا گ اٹھے اب وقت شہادت ہے آیا اللہ اکبر اللہ اکبر