کتب خانہLibrary

کراچی جماعت اسلامی کا دھرنا سلمان علی

رسالہاردوکتب و مضامین
حصہ ۱

کراچی جماعت اسلامی کا دھرنا................ سلمان علی قرآن مجید کی نص صریح ہے کہ لیس الانسان اِلٌیٰ ما سعیٰ مطلب کہ انسان چیز کی کوشش کرتا ہے اسکو وہ ملتا ہے جماعت اسلامی نے جن "نفسانی" خواہشات کے ساتھ حقوق کراچی کی مہم شروع کی اور اسکی بے شمار سرگرمیاں کیں، اقامت دین کے عنوان سے جمع کیے گئے کروڑہا روپے خرچ کیے بہرحال اسکے نتائج اسکو دنیا میں ملےہیں۔ سندھ کے وزیراعلی بھی خود چل کر صرف جماعت اسلامی کے دفتر آئے، بہت ساری یقین دہانی کرائی اور کابینہ سے مطالبہ منظور بھی کرایا۔ الحمدللہ کی صدائیں لگیں، 28 دن تک لوگوں کی جمع ہونے والی اجتماعیت آنسوؤں میں رخصت ہوئی مگر شکرانے کی تقریب میں دوبارہ نئے کاررواں و مہم کا عزم تازہ ہوگیا۔ خبریں چلی، ٹاک شوز ہوئے، انٹرویو ہوئے، مبارکباد ہوئی، جماعت اسلامی کا سیاسی وزن محسوس ہوا، مخالفین شدید کمزور پڑے، سائنٹفک سروے میں مقبولیت کاگراف اوپر آیا۔یہ عظیم نعمتیں کم تھوڑی ہیں۔ویسےجماعت اسلامی کے جس احتجاجی دھرنے کی بدولت یہ سب نعمتیں ملی ہیں اب کیا ضرورت ہے اسکو پلٹ کر دیکھنے کی؟ اب تو آگے کی نئی سرگرمیاں پلان کرلی گئی ہیں۔ مگر پھر بھی اگر جماعت اسلامی کےدھرنے کے بارے میں اگر کوئی یہ اندازہ لگاتا ہے کہ چاہے اس دھرنے میں رات گئے حاضری کم ہوتے ہوتے، نماز فجر تک 4-6 افراد تک بھی محدود ہوجاتی تھی تو وہ غلط نہ ہوگا۔ مگر وہ یہ نہ بھولے کہ پھر وہ حاضری بتدریج اگلی صبح بڑھتے بڑھتے رات کے کھانے تک اوسط 400 اور ویک اینڈ پر 700 تک بھی گئی، اس دوران اہم مواقع پر 1000-1500 اور جلسوں میں تو یہ 3000 بھی یقینا کراس کر گئی تو یہ بات غلط نہ ہوگی۔ دن میں خواتین کو تنظیمی نظم و ضبط کے زریعہ شریک کرایا جاتا، ماحول اچھا ہوجاتا۔اسکول پھر مدارس پھر وکلاء، پھر مینارٹی ونگ بھی میدان میں آئے۔ اگر کوئی یہ کہے کہ یہ دھرنا تو تھا ہی مگر یہ باہمی رابطوں، پرانے رابطوں اور ساتھیو کے لیے مل بیٹھنے کا بھی مرکز بن گیا تھا تو یہ بھی غلط نہ ہوگا۔ اہم بات یہ ہوئی کہ سب کو کراچی کے مطالبات یاد ہوگئے کہ کراچی کے حقوق سندھ حکومت کھا گئی ہے اسے واپس لینا ہی ہمارا مشن ہے۔ یہ بھی ہوا کہ کسی نے سوال کیا کہ ہم اس شہر پرکسی ایک میئر کی حاکمیت کی جدو جہد کر رہے ہیں تو لوگوں نے لبیک کہا کہ یہ ہی اصل عبادت ہے اور مسائل کا حل ہے کہ کراچی جیسے شہر میں ایک با اختیار میئر ہو۔ایسے میں سوال پوچھا کہ اسلامی انقلاب کیا ہوا پھر ؟؟ تو جواب ملتا کہ یہ سب اسلامی جدوجہد ہے کہ ظلم کا خاتمہ دین کا مقصود و سب سے بڑا جہاد ہے۔اس لیے ایسے جہاد میں برسات و سرد موسم کو بھلادینا درست نہیں۔ امیر کراچی کی ایمان افروز تقاریر، دھرنے کے جوشیلے ترانے، بہرحال جذبات کو مہمیز دیتے رہے۔ وقت گزرتا رہا تو دھرنے کا ایجنڈا بھی تنوع اختیار کرتا گیا۔ کبھی مشاعرہ، تو کبھی مباحثہ، کبھی کراٹے شو تو کبھی ڈرائنگ کمپٹیشن نعت،نظم، انقلابی ترانے، کلام اقبال تو رات کے اہم سیشن بن گئے، جس میں بچے بوڑھے جوان سب نے اپنے گلے آزمائے اور ایک زبردست ٹیلنٹ سامنے آیا۔پھر فوڈ فیسٹیول تو مخالفین تک کو تکلیف دے گیا اور جو عمل باطل پرستوں کو تکلیف دے وہ تو بارگاہ رب میں ضرور مقبول ہوا ہوگا۔ ساری کی ساری ایمانی حلاوت سرد موسم اور برسات میں پایہ استقامت سے کھڑے رہنےوالو کو نصیب ہوئی۔ کئی ایسے معمر، کارکنان بھی دیکھے جو کسی طور رخصت پر آمادہ نہیں تھے اور اپنے حلقہ کے ساتھ باقاعدگی سے شام کو، یا انفرادی طور بھی پہنچ جاتے۔نمازوں میں بھی مجھے یہ لوگ پہلی صف میں نظر آتے۔ان سے بات کرکے ان کی ایمانی کیفیت دیکھ کر اندازہ ہوا کہ وہ کس قدر سنجیدگی سے اس اسلامی انقلاب کے مشن سے جڑے ہوئے ہیں اور یکسو ہیں کہ اس ساری جدو جہد کا حاصل ظالمانہ نظام سے نجات ہوگا اور جنت انعام میں ملے گی۔

حصہ ۲

گو کہ اس دھرنے میں قرطاس کا نظام نہیں تھا کہ معلوم ہوجائے کہ کون رکن ہے کون کارکن اور کون حامی اور کون عام آدمی تاہم اپنے حلقہ احباب کی اسکریننگ کرنے سے اندازہ ہوا کہ فعال افراد چاہے رکن ہون یا کارکن وہ سب باقاعدگی سےآتے ہیں۔اس کے علاوہ ان کو مزید مہمیز یوں بھی ملتی کہ ایک بڑی تعداد جماعت اسلامی کے عمومی پروگرامات میں نہ آنے والے متعلقین کی تھی۔ یہ ارکان بھی تھے کارکنان بھی۔ جن کا دھرنے میں شرکت کاذوق و شوق دیدنی تھا۔ کوئی کھانا اسپانسر کرتا تو کوئی انڈے یا چائے یہاں تک کہ کمبل بھی ملے۔ نمازیں باجماعت اپنے وقت پر ہوتیں مگر اچھا وضو خانہ، واش روم کی قریب میں سہولت نہ ہونے کی وجہ سے ایک ڈیڑھ صف میں جو بھی شرکاء ہوتے بہرحال وہ بہتر ایمانی درجہ رکھتے تھے۔ مغرب، عشاء میں مجموعی حاضری اچھی ہوتی مطلب 3-400 تو نمازی بھی اسی تناسب سے بڑھ جاتے۔ جماعت اسلامی کے عمومی تربیتی و تنظیمی پروگرامات میں سو فیصد شرکاء نمازباجماعت ادا نہیں کرتے تو دھرنے میں بھی یہ کام برقرار رہی۔ کوئی 10 فیصد کی مجموعی تعداد میں دھرنے میں شرکاء باجماعت نمازوں میں شرکت کرتے۔ امیرحلقہ نے ذہانت سے خواتین کو قرن فی بیوتکن کی جدید توجیح پیش کرکے باہر نکالا اور نئی عبادت قرار دےکر دھرنے کا حصہ بنایااس پر ستائش دینے کےلیے اردو لغت میں الفاظ بنے ہی نہیں۔ اس عمل کے نتیجے میں فیملی دھرنے کے عنوان سے ایسی مخلوطیت نے جنم لیا جس پر جماعت اسلامی کے جید علماء کرام بھی سوال کرنے پرمنہ چھپاتے نظر آئے۔ رہی بات بے پردہ خواتین کی اندازاً شرکت تو وہ بہرحال بہت ہی کم تھی کیونکہ کورونا والا ماسک بھی تو پردہ ہی ہوتا ہے۔(ازراہ تفنن)۔ دھرنے کا ماحول عین اسلامی اسلیے بھی کہا جا سکتا ہے کہ اسے عین اسلام بتا کر پیش کیا گیاتھا تو اب اسلامی کام کا ماحول بھی اسلامی ہی کہلائے گا۔ تلاوت، نعت، نمازیں، سب کچھ اسلامی ہی کہلائے گا۔ ویسے تو الخدمت و جماعت کے بیت المال سے ایک حد تک مکمل اخراجات کی تفصیل مل سکتی ہے جس کی بلنگ کراچی سے ہوئی ہو۔ مگر ہم جانتے ہیں کہ دستوری اختیار و حق ہونے کے باوجود یہ جواب کبھی نہیں دیا جائیگا۔مگر خط لکھ کر مانگنے میں بہرحال فایدہ ہوسکتا ہے۔ مگراس بات کا اندازا لگانا ہو کہ دھرنے اور مظاہروں پر کتنا خرچہ کیا گیا اور جماعت کراچی کے بجٹ میں اس کی کتنی گنجائش تھی یا نہیں۔ تو یہ بات غلط نہیں کہ بجٹ اور بیت المال تو امیرجماعت ہی کا مکمل اختیار ہوتا ہے۔ سب جانتے ہیں۔ دھرنے کے لیے اوسط خرچ کھانوں کا ملا کر کوئی سات لاکھ روزانہ لگایا جا سکتا ہے۔ اس میں بڑے خرچ ساؤنڈ،جنریٹر وڈیزل، تشہیری اخراجات دوران دھرنا و قبل از دھرنا، جلسے کے دوران بڑی حاضری، شرکاء کو لانے لیجانے کی ٹرانسپورٹ، بڑے انتظامات ہوتے تھے۔مظلب کوئی دو کروڑ روپے تو محتاط اندازے کے مطابق کہیں نہیں گئے۔ نظم کی بوکھلاہٹ والی کیفیت اس عمل سے عیاں ہے کہ تمام تر ڈیش قسم کے مشوروں پر عمل کے باوجود دھرنے کے شرکاء کے کوائف کا کوئی انتظام نہیں کیا گیا،اچھا گمان یہی ہے کہ تمام شرکاء کارکنان ہی تھے اسلیے ضروری نہ سمجھا گیا ہوگا بظاہر دھرنے کے نتیجہ میں اسمبلی کا منظور شدہ قانون تنسیخ نہیں کیا جائے گا تودھرنا کب تک جاری رکھنے کی منصوبہ بندی تھی؟ یہ سوال سب سے زیادہ وائرل تھا اندرون خانہ اور اوپن ڈسکشن میں۔ سب ایک دوسرے کو ہنس کر یہ سوال کرتے ۔ اچانک حکومتی ارکان آگئے مگر سب نے دیکھا کہ مکمل غیر سنجیدگی تھی حکومت کی جانب سے جو کمیٹی بنی۔ محترم امیر حلقہ کی وڈیوز گواہ ہیں کہ وہ مستقل کمیٹی کی غیر سنجیدگی و عدم توجہی پر باقاعدگی سےتنقید کرتے رہے پھر اچانک ہی ایک رات سب کچھ لپیٹ دیاگیا۔ کمال ہے جذباتی تقاریر کا کہ کوئی محسوس ہی نہ کرسکا کہ اچانک کیسے سب کچھ ہوگیا۔

حصہ ۳

پس یہ سب سے خطرناک سوال ہے جو اشارہ کرتا ہے کہ دھرنا کسی ایمپائر کی انگلی پر اچانک ختم ہوگیا، مگر وے آؤٹ جماعت اسلامی نے ایسا رکھا کہ اس کی عزت بحال رہے اور کارکنان کے جذبات اسی طرح برقرار رہیں۔ رات کے اندھیرے پر اپوزیشن نےتو تنقید کی، مگر رات دن کوئی بڑے معنی نہیں رکھتا،البتہ امیر حلقہ کےمذاکرات کے بارے میں بیانات بہرحال سب کے لیے سوالیہ نشان ضرور ہونے چاہیے۔ جماعت اسلامی بہرحال مکمل آمریت پر مبنی مثال ہے جہاں اختلاف رائے چاہے جتنا اچھے اخلاق دستوری طریقہ کے ساتھ ہی کیوں نہ ہو ،انتہای ناقابل برداشت ہو چکا ہے۔۔۔ بہرحال اگر امیر یہ حق رکھتا ہے کہ دین کی، اجتماعیت کی،مشاورت کی اک من پسند تشریح کرے تو باقیوں کو بھی یہ حق اتنا ہی حاصل ہے۔ بہرحال باطل نظام سے مفاہمت و اس کی مضبوطی سے انقلاب لانے کی جدوجہد عقل و فہم سے عاری ہے۔۔۔