کتب خانہLibrary

ڈاکٹر صاحب السلام وعلیکم20 جنوری 2020

رسالہاردو۲۰۲۰کتب و مضامین
حصہ ۱

ڈاکٹر صاحب السلام وعلیکم 20 جنوری 2020 امید ہے خیریت سے ہوں گے، آپ کی اطلاع میں یہ بات لانا تھی کہ حافظ محمد احمد کی رائے میں ہمیں پورے پاکستان کے مدارس کے شیوخ (شیخ الحدیث و شیخ القرآن) کو ہماری کتاب "سرمایہ داری کے نقیب بھیجی جائے، تاکہ انہیں بھی مغرب اور ان کے مفکر ین کی فکر کو بہتر انداز میں سمجھایا جائے،اس حوالے سے حافط محمد احمد بھی ایک خط تحریر کر دیں گے، جو اس کتاب کی اہمیت اور سرمایہ داری کا فہم علماء کرام تک پہنچانے کے حوالے سے ہوگا۔ اس پر جو رقم خرچ ہوگی وہ ہم اپنے تعاون سے جمع کرلیں گے تاکہ کسی فرد پر بوجھ نہ بنے، اس سلسلے میں آپ سے گزارش ہے کہ ایک عد دخط اپنی طرف سے تحریر فرما دیجئے تاکہ ہماری اس کاوش کا انہیں ادراک ہوسکے اور ہماری اگلے آنے والی کتاب " سرمایہ داری کا تعارف مدارس کے طلبہ کے لئے" کا بھی تعارف کروایا جا سکے، اللہ تعالی ٰ آپ کو اپنی حفظ و امان میں رکھے، اور مکمل صحت اور تندرستی عطا فرمائے۔والسلام آپکا مخلص شاگرد امین اشعر ڈاکٹر صاحب البرھان میں ہماری کتاب اصلاح اور انقلاب پر تبصرہ چھپ گیا ہے، مگر وہ رسالہ میرے گھر پر ہے ، ابھی موجود نہیں ہے، ان شاءاللہ میں لے آؤں گا پھر آپ تک پہنچا دوں گا، ایک دو دن میں. انٹر سائنس اور کامرس کے امتحانی فارم مجھے ویب سائٹ سے ملے ہیں جن میں تمام اختیاری اورلازمی مضامین جن کے امتحانات لئے جا تے ہیں وہ موجود ہیں، جس سے ہم اپنا سلیبس تیار کر سکتے ہیں، بی اے کا سلیبس میرےذہن سے نکل گیا تھا وہ بھی ان شاءاللہ اگلی دفعہ بھیج دوں گا