کتب خانہLibrary

ڈاکٹر صاحب السلام علیکم 15جون 2022

رسالہاردو۲۰۲۲کتب و مضامین
حصہ ۱

ڈاکٹر صاحب السلام علیکم 15جون 2022 آپ کے سوالات کو دو عدد پیپرز ملے تھے، ان کے جوابات حاضر ہیں۔ 1۔ آپ نے جو کمنٹس کئے دئے تھے وہ کمپوز کرواکر جاوید بھائی کو ارسال کر دیئے ایک آج کمپوز کرنے کے لئے بھیجے ہیں جیسے ہی ملتے ہیں وہ بھی بھیج دوں گا۔ان شاء اللہ 2۔میں نے حافظ محمد احمد سے ایک دو دفعہ "دروس سرمایہ داری " کے حوالے سے مداراس میں ملاقاتوں کا کہا مگر مجھے وہ رضامند نہیں محسوس ہوئے ، اس لئے میں نے تاکید نہیں کی، ان کا جواب تھا کہ صرف ایک ہزار کتابیں ہیں، اگر سوشل میڈیا پر مارکیٹنگ کی جا ئے تو وہ ویسے ہی بک جائیں گی۔ 2۔ میں نے یونس بھائی اور طاہر بھائی کو قومی بجٹ اور ملکی معاشی پالیسی پر تفصیلی مضمون لکھنے کا آپ کا میسج بھیج دیا ہے۔جیسے ہی مضمون مکمل ہو گا وہ میں ڈاکٹر امین کو بھیج دوں گا۔ 3۔ جی ان شاءاللہ میں جولائی میں ہی کالج کی مارکیٹنگ شروع کردوں گا، کالج کی جگہ پر صبح نو بجے تا شام پانچ بجے تک آفس کی کاروائی اور ملاقاتوں کے لیئے میں نے حافظ محمد احمد کو باقاعدہ ملازم کے طو ر پر رکھ لیا ہے، اور انہیں اسلامی نصاب کی تیاری کا کام بھی سپرد کردیا ہے۔اس حوالے سے ایک ہینڈ بل کی تیاری کا آپ نے کہا تھا کہ آپ لکھ دیں گے، اگر آپ جلد ہی وہ لکھ کے مجھے بھیج دیں تو میں اس کی تقسیم کا کام جلد سے جلد شروع کر سکوں کیونکہ کالج کی رجسٹریشن کے لئے کم از کم پچاس بچوں کا رجسٹر ہونا چاہئے۔ ڈاکٹر صاحب معذرت مجھے وہ Entrepreneurship جو چار کورس کا سلیبس آپ نے مرتب کئے تھے نہیں ملے، وہ تو بہت ضروری ہیں۔ اس کے ساتھ ہمیں Project Management System شعبہ کو چلانے کے لئے کس قابلیت اور تجربہ کا فرد چاہئے اس حوالے سے آپ کی رہنمائی درکار ہے۔ اسی طرح کالج میں ریسرچ کا بھی تھوڑا کام ساتھ ساتھ شروع کرنے کے حوالے سے آپ کی تجویز چاہئے کہ کن چیزوں پر تحقیقی کام بھی شروع کردیا جائے، حافظ محمد احمد صبح نو بجے سے پانچ بجے تک ہمارے پاس موجود ہیں، جن سے کام لیا جاسکتا ہے، اسی طرح ڈاکٹر طاہر اور عامر حسین کو بھی ہفتہ میں ایک دو دن کے لئے بلایا جا سکتا ہے۔ 4۔ڈاکٹر طاہر کہ رہئے ہیں کہ میں اگلے ہفتہ اتوار تک یعنی 18 جون تک تکافل والا مضمون لکھ دیں گے۔ 5۔ ان شاءاللہ میں اس ماہ کے آخر تک امام ابن خلدوں کے مقدمہ پر مضمون ضرور لکھ دوں گا۔ 6۔ کالج کے حوالے سے ایک میٹنگ کرنا چاہ رہا تھا، کب آجاؤں ملنے۔ 7۔ ڈاکٹر صاحب ہمارے سرکل کے شرکاء ادریس بھائی ، محمد خالد اور سہیل رومی وغیرہ اور چند جماعت کے افراد کے وہ بچے جو مدارس اور یونیورسٹیوں میں تعلیم حاصل کر رہئے ہیں اور ہماری کتابوں سے مستفید ہو رہئے ہیں اور جاوید بھائی ان سے سرکل کی نشست پچھلے ایک ڈیڑھ سال کررہئے ہیں وہ آپ سےملاقات کرنا چاہ رہئے ہیں، انہیں آپ کے گھر لے آئیں یا آپ کہیں تو جاوید بھائی کے آفس میں انہیں بلا لیں۔ شکریہ، آپ کا شاگرد امیں اشعر