ڈاکٹر صاحب السلام علیکم3 دسمبر 2021
ڈاکٹر صاحب السلام علیکم 3 دسمبر 2021 امید ہے خیریت سے ہونگے، الحمدللہ دونوں کتا بیں چھپ کر آگئی ہیں۔ آپ کا افغانستان کا پلان والا مضمون میں بھیج رہا ہوں، جیسے ہی آپ پروف ریڈ کریں مجھے بتا دیجئے گا میں لینے آجاؤں گا۔۔۔ابھی "پاکستان میں انتخابات لازماً کیوں فراڈ ہوتے ہیں"مضمون نہیں لکھاجو آپ نے کہا تھا، تھوڑی مصروفیت زیادہ تھی ان شاء اللہ جلد ہی لکھتا ہوں۔۔۔ ڈاکٹر صاحب اسکول کے حوالے سے آپ نے آنے کا کہا تھا، آپ بتائیں کیا کروں، اسکول کی تعلیم بہتر سے بہتر کرنے کے حوالے سے کو ئی پلان دے دیجئے۔۔۔۔ ابھی تعلیم معاملات بہتر ہیں ، مگر بہت بہتر نہیں... ایک بات اور پوچھنی تھی میرا بیٹا جس نے حفظ بھی کیا تھا،جو علیمہ انسٹیٹیوٹ میں پڑھ رہا ہے، ) ایک سیمسٹر میں پیپرز نہیں دیئے تھے، کرونا کی دور میں وہ تبلیغی جماعت کے ساتھ چلہ پر گیا ہوا تھا، تو انہوں نے دوسرے سال میں ہی رہنے دیا، مگر کالج جا رہا ہے مستقل)بہت دل لگا کر نہیں پڑھ رہا ، ابھی وہاں سے انٹر کے پیپر ز دیئے ہیں رزلٹ کا انتظار ہے ،کیا میں اسے ایل ایل بی(یعنی وکالت ) کی تعلیم دلوادوں..یا ابھی اسی طرح چلنے دوں۔۔۔ آپ کے مشورے کا منتظر آپکا شاگرد امین اشعر