ڈاکٹر صاحب السلام علیکم22 اکتوبر 2021
ڈاکٹر صاحب السلام علیکم 22 اکتوبر 2021 امید ہے خیریت سے ہونگے، میں نے جو مضمون جماعت اسلامی کا بلدیا تی الیکشن میں حصہ نہ لینے کے خلاف لکھا ہے وہ بھی آپ کو بھیج رہا ہوں، افغانستان کی معاشی پالیسی کیا ہونی چاہئے وہ بھی بھیج رہا ہوں، معذرت پچھلی دفعہ دینا بھول گیا تھا۔ ڈاکٹر صاحب یونس بھائی نے پریس کانفرنس تو نہیں کی البتہ سلمان بھائی کے کہنے پر راہ ٹی وی پر ایک مفصل انٹر ویو اس حوالے سے دے دیا ہے، راہ ٹی وی والے افغانستان کی امارۃ پر اور تجاویز پر آپ کا بھی ایک مفصل انٹر ویو کرنا چاہ رہے ہیں، اگر آپ چاہیں تو ایک مکمل تقریر بھی راہ ٹی وی پر کر سکتے ہیں انہوں نے کہا ہے کہ پہلے والا انٹر ویو بھی انہوں نے مکمل ریلیز کیا ہے مگر ٹکڑوں میں کر کے کیوں کہ سوشل میڈیا پر بڑا انٹر ویو نہیں چلتا(تین ٹکڑوں میں کیا تھا)، اور اب جو کریں گے اسے بھی پورا جیسا ہے ویسا ہے ریلیز کریں گے۔راہ ٹی وی کے انٹر ویو آپ کے گھر بھی ہو سکتا ہے اور راہ ٹی وی کے سٹوڈیو شاہراہ فیصل پر بھی کیا جا سکتا ہے جیسا آپ چاہیں. السلام آپ کا شاگرد امین اشعر