کتب خانہLibrary

ڈاکٹر صاحب السلام علیکم24 جنوری 22

رسالہاردوکتب و مضامین
حصہ ۱

ڈاکٹر صاحب السلام علیکم 24 جنوری 22 امید ہے خیریت سے ہونگے، جی ان شاءاللہ دونوں کتابوں کے ہنڈ بلز میں محمد متین انصاری کو ایک دو دن میں ای میل کر دوں گا، میں نے حافظ محمد احمد کو مدرسہ حقانیہ اور لال مسجد کے حوالے سے آپکی گزارشات ارسال کر دیں تھیں ، ان کی رائے تھی کہ دونوں جگاہیں اسٹیبلشمنٹ کے گڑھ رہئے ہیں، ہمیں ان سے رابطہ بہت احتیاط سے کرنا چاہئے، مگر ابھی رابطہ نہیں ہوا، افغانستان سے کوئی پیش رفت نہیں ہو سکی مگر تمام مضامین ارسال کردیئے ہیں۔ جماعت اسلامی کا مستقبل جو ہمیں تقریباً نوے روپے میں پڑی ہے اسے سو میں بیچ رہا ہوںاور دورس سرمایہ داری تقریباً 220 روپے کی لاگت پڑی ہے اسے 250 کی بیچ رہا ہوں۔جاوید بھائی پچھلے دنوں بیمار رہئے ہیں، اور جسارت میں مضامین نہیں بھج سکے ہیں کیونکہ وہ ورکنگ گروپ کے لئے تمام مضامین پشتو میں ترجمہ کروانے میں مصروف تھے اور کچھ اپنے آفس کے کاموں میں مصروف رہئے ہیں۔ ڈاکٹر صاحب میں فکری کام مستقل کر رہا ہوتا ہوں، مگر باقاعدہ لکھتا نہیں ہوں مختلف واٹس ایپ گروپ پر مستقل گفتگوؤں میں شریک رہتا ہوں(جیسے آج کل دھرنے کی علمی مخالفت مستقل کررہا ہوں انتہائی احتیاط اور اخلاص کے ساتھ اک کام میں کبھی کبار کئی گھنٹے صرف ہوتے ہیں، کیونکہ جماعت اسلامی کے ارکان و کارکنان کو سمجھانا ایک مشکل کام ہے، مگر کوئی آرٹیکل وغیرہ لکھنا مشکل ہوجاتا ہے، اسکول، بزنس جاب اور جماعت اسلامی کی سرگرمیوں کے ساتھ علیحدہ سے وقت نکالنا تھوڑا مشکل اور بوجھل لگتا ہے۔آپ نے جو کام تفویض کئے ہیں ان شاءاللہ جلد از جلد مکمل کرتا رہوں گا۔ السلام آپ کا احقر شاگرد